لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی سینئررہنما و رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے معاون خصوصی کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کر لی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ پارٹی کی شکر گزار ہوں کہ مجھے عزت سے نوازا لیکن ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدہ نہیں سنبھال سکتی۔ پارٹی کی جانب سے پالیسی ایڈوائزر فار ویمن کی ذمہ داری کو احسن طریقے سے انجام دوں گی۔