برادرز ممالک کیساتھ مثالی تعلقات ، مشکل گھڑی میں ہر ممکن مدد کی جائیگی :نبیل جاوید

Feb 12, 2023

لاہور(نیوز رپورٹر،سپیشل رپورٹر)سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو/ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی زیرصدارت ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے حوالے سے پی ڈی ایم اے کمیٹی روم میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مختلف محکموں کے سیکرٹریز سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ پنجاب بھر کے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک تھے۔ فلائیٹ لیفٹیننٹ(ریٹائرڈ) عمران قریشی نے شام اور ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے فنڈ ریزنگ بارے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ریلیف کمشنر نے پنجاب بھر کے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ متاثرین کی فنڈ ریزنگ کیلئے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز دفاتر میں کولیکشن سنٹرز قائم کریں ۔ سکول کی مارننگ اسمبلیوں میں بچوں کو زلزلہ متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ بارے آگاہی بھی دی جائے۔ پاکستان کے اسلامی ممالک کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں ، ترکیہ اور شام کی مشکل گھڑی میں زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ تمام محکمے کوارڈینیشن کے ساتھ زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے دن رات کام کریں۔ریلیف کمشنرنے کہا کہ مخیر حضرات زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے قائم کردہ وزیر اعظم ریلیف فنڈ برائے زلزلہ ترکیہ میں عطیات جمع کروائیں اور شہری انٹرنیٹ بینکنگ ، موبائل بینکنگ  اور اے ٹی ایم کے ذریعے بھی فنڈز جمع کروا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں