فیروز والہ : نجی زمینوں کی ایکوزیشن میں بڑے پیمانے پر مالی بدعنوانیوں کا انکشاف

Feb 12, 2023


 فیروز والہ( نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی کی تعمیر کیلئے نجی زمینوں کی ایکوزیشن میں بڑے پیمانے پر مالی بدعنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے جس میں لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر ہائی ویز اور اس کے ماتحت عملہ ملوث بتایا گیا ہے۔ بورڈ آف ریونیو پنجاب نے تحریری شکایت پر تحقیقات کی ہدایت جاری کر دی ہے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو ہدایت کی ہے کہ یہ تحقیقات جلد از جلد مکمل کر کے اس کی رپورٹ بورڈ آف ریونیو سیٹلمنٹ برانچ میں بھیجی جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ ہدایت متاثرہ شخص ملک اصغر علی کی تحریری درخواست پر جاری کی گئی ہے جس میں لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر ہائی وے سجاد قریشی اور اس کے ماتحت عملے کے خلاف زمینوں کی ایکوزیشن کے دوران قیمت کی ادائیگی بھاری رشوت لے کر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ درخواست گذار نے الزام لگایا ہے کہ ایکوزیشن کلیکٹر کے دفتر میں ملی بھگت سے سائلوں کو تنگ کر کے بھاری رشوت دینے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ درخواست گذار سے بھی 20 لاکھ روپے رشوت لی گئی ہے۔ دریں اثناء لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر ہائی وے اور اس کے ماتحت عملے نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔

مزیدخبریں