آپ کو تکلیف پہنچی ریمارکس پر معافی مانگتا ہوں: شہباز گل ‘ہتک عزت کیس ختم کرتا ہوں: رمیش کمار  

Feb 12, 2023


اسلام آباد (نیٹ نیوز) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سے اپنے ریمارکس پر معافی مانگ لی۔ شہباز گل اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر پہنچے اور ان سے ملاقات کی۔ شہباز گل نے ریمارکس پر کہا کہ میں نے جو کہا آپ کو اس سے تکلیف پہنچی ہو گی مجھے افسوس ہوا، رمیش کمار نے کہا کہ ٹی وی پر جو الفاظ کہے مجھے اس سے نقصان ہوا آپ نے غلطی کا احساس کیا اور جو گھر پر چل کرآئے اسے معاف کیا جاتا ہے۔ رمیش کمار نے اعلان کیا کہ جو ہتک عزت کا کیس کیا تھا اس کو ختم کرتا ہوں۔ 

مزیدخبریں