لاہور(خصوصی نامہ نگار)حضرت یعقوب شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان کے1020ویں عرس مبارک پر خطاب میں سجادہ نشین پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ اللہ کے ولیوں نے اپنی زندگیاں اللہ کو راضی کرنے کیلئے وقف رکھیں۔ انہوں نے صرف ایک اللہ کی بندگی کی اور ہمیشہ رسول اللہؐ کی پیروی اور سنت نبویؐپر عمل کا درس دیا۔ پیر سید ادریس شاہ زنجانی کا کہنا تھا کہ اللہ اور اس کے رسولؐ کے احکامات کی پابندی کرنے والے اللہ کے ولی بن جاتے ہیں۔ حضرت یعقوب شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان ؒ نے اپنی زندگی اللہ کی بندگی، مخلوق خدا کی خدمت اوربھٹکے ہوئے لو گوں کو سیدھی راہ دکھانے میں صرف کی۔بہت سے غیر مسلموں کو ایمان کی دولت سے مالامال کیا۔ا س موقع پر سجادہ نشین پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے حضرت یعقوب شاہ زنجانی کے مزارپر چادر چڑھائی اور ملکی سلامتی، افواج پاکستان،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء اور عالم اسلام کی سربلندی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔
اولیا کرام نے زندگیاں اللہ تعالی کو راضی کرنے میں گزاریں:ادریس شاہ زنجانی
Feb 12, 2023