مسلمان اہل بیتؓ یا صحابہؓ کی توہین برداشت نہیں کرسکتا:اشرف آصف جلالی 

Feb 12, 2023


لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ صحابہؓ و اہل بیت ؓ کی ناموس کے بارے میں بل پاس ہونے سے قوم کا ایک بہت بڑا مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔ پاکستان بھر سے لاکھوں افراد 19 فروری کو مینارِ پاکستان پر سنی کانفرنس میں اس بل کے حق میں بھر پور آواز بلند کریں گے۔ کوئی مسلمان بھی اہل بیتؓ یا صحابہؓ میں سے کسی کی بھی توہین برداشت نہیں کرسکتا۔ پاکستان کی فضاؤں کو ہر قسم کی گستاخی کی آلودگی سے پاک کرنا از حد ضروری ہے۔ چنانچہ اس بل کو فوراً عملی طور پر نافذ کیا جائے۔ کچھ لوگ اپنے ذاتی ادب و احترام کے قوانین سے تو دلچسپی رکھتے ہیں مگر وہ ہستیاں جن کے ادب و احترام کے ذریعے ہم تک ایمان اور قرآن پہنچا، ان کے ادب و احترام، ان کی عزت و ناموس کے بارے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، ان کا یہ کردار نہایت شرمناک ہے۔ مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں ناموس صحابہ و اہل بیت رضی اللہ تعالیٰ عنہم بل کے بارے میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت الحاج میاں محمد شفیع جلالی نے کی جبکہ ڈاکٹر محمد آصف علی بلالی، علامہ منظور احمد قادری، محمد عبد اللہ جلالی، علامہ محمد عاطف جلالی، علامہ محمد عمیر جلالی و دیگر نے شرکت کی۔

مزیدخبریں