کمشنر لاہور ،نگران صوبائی وزیر کی تبلیغی مرکز لاہور آمد،انتظامات کا جائزہ


 لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا اور نگران صوبائی وزیر پنجاب سید اظفر علی ناصر نے تبلیغی مرکز لاہور آمد پر منتظمین تبلیغی مرکز کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی اور تبلیغی اجتماع انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنرلاہورچوہدری محمد علی رندھاوا کے ہمراہ تمام محکموں کے افسران بھی دورے کے موقع پر موجود تھے۔ شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تبلیغی جوڑ و اجتماع 28فروری تا 5مارچ 2023 رائیونڈ مرکز میں جاری رہے گا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ اے سی رائیونڈ فوکل پرسن ہونگے۔ تمام محکمے رابطہ کار کے ذریعے انتظامات کو مکمل کریں۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ ٹریفک بہاو کیلئے ٹریفک پولیس بہترین انتظامات کرے۔2550 پولیس اور 1ہزار ٹریفک پولیس کے افسران و وارڈنز تعینات ہونگے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے 150 ورکرز اور پی ایچ اے کے 1سو مالی موجود رہیں گے۔کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ آفت اور مصیبت کی گھڑی میں ہر پاکستانی اپنے ترک اور شامی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ آئیے ملکر اپنے انتہائی تکلیف میں موجود برادران کے دلوں کی ڈھارس بنیں۔ کمشنر لاہور نے یونی لیور پاکستان کا شکریہ ادا کیا جس نے زلزلہ متاثرین کیلئے ساڑھے 20 ہزار خوراک کے کارٹن عطیہ کیے۔ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے وزیراعلی افس میں یونی لیور کے وفد نے ملاقات کی۔انہوں نے یونی لیور کے  عطیہ کردہ سامان کا جائزہ بھی لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...