کاہنہ (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو ،سابقہ ڈپٹی میئر رائو شہاب الدین نے کہا ہے کہ ملک پہلے ہی معاشی حالات اور دہشتگردی کے مسائل سے دوچار ہے ایسے وقت میں الیکشن کا سوچنا بھی گناہ ہے۔ غریب عوام کیلئے کھانے پینے کی اشیا کا حصول ناممکن ہو چکا ہے اور قیمتیں آسمان کو چھو چکی ہے بہتر ہے کہ الیکشن پر اربوں روپے خرچ کرنے کی بجائے عوام کو رلیف دیا جائے تاکہ مہنگائی کی چکی میں پس رہی عوام اس عذاب سے چھٹکارا پا سکے۔ عمران نیازی الیکشن کروانے کی ضد چھوڑ کر عوام کے بارے میں سوچے نہ کہ جیل بھرو تحریک کے بارے میں اعلان کرنا ہے تو پہلے خود گرفتاری دے ۔