نیشنل بنک کے بلیو اکنامی میں شمولیت و تنوع کے پیغام کی پذیرائی 

لاہور(کامرس رپورٹر)نیشنل بنک آف پاکستان نے ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقدہ پاکستان انٹر نیشنل میری ٹایم نمائش و کانفرنس میں بھرپور حصہ لیا۔نیشنل بنک کی ٹیم نے علاقہ میں بلیو اکنامی کی سپورٹ کیلئے حکومتی اور نجی شعبہ کیلئے تنوع، شمولیت اور مالی امکانات سے متعلق اپنے پیغام پر بریفنگ دی۔ کانفرنس کے شرکاء اور بین الاقوامی اداروں نے نمائندوں نے اس موقع پر نیشنل بنک کی شرکت اور کوششوں کو سراہا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری،وفاقی وزیر برائے بحری امور سید فیصل سبزواری،چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی،حکومت سندھ کے سیکرٹری انوسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ سید منصور عباس رضوی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سٹیٹ بنک بی ایس سی فریال اسلم اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے ایکسپو سینٹر کراچی میں سندھ انٹر پرائزز ڈ ڈیولپمنٹ فنڈ کے زیر اہتمام فنانس پویلین میں نیشنل بنک کے سٹال کا دورہ کیااور بنک کی کاوشوں کو سراہا۔ نیشنل بنک کے صدر رحمت علی حسنی نے کہا کہ ’’پاکستان انٹر نیشنل میری ٹائم نمائش و کانفرنس اس خطے میں سمندر سے متعلق ممکنہ مارکیٹوں میں مالیاتی سہولیات کے حوالے سے ایک اہم ایونٹ ہے۔ ہم اس 3 روزہ کانفرنس و نمائش کے انعقاد پر پاک بحریہ اور وزارت بحری امور کو سراہتے ہیں، جنہوں نے انتہائی کامیابی کے ساتھ دنیا کی معیشتوں کو ایک جگہ جمع کیا۔‘‘ اس موقع پر نیشنل بنک کی انکلوسیو ڈیولپمنٹ گروپ کی گروپ ہیڈ نوشابہ شہزاد نے بلیو فنانسنگ کی ضرورت پر زور دیا۔  اس نمائش میں 142سے زائد نمائش کنندگان شریک تھے،جس میں 120مقامی اور22بین الاقوامی کمپنیاں شامل تھیں

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...