لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان سمیت دیگرنے کہا ہے کہ عمران خان کی پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کی ایک اور ناپاک سازش ناکام ہوگئی۔ عمران خان کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور ناپاک سازشوں کے باوجود آئی ایم ایف سے موجودہ حکومت کا معاہدہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اب ملک بھی اللہ کے حکم سے ڈیفالٹ نہیں ہوگا بلکہ اب جلد ہی معاشی صورت حال بھی بہتر ہو جائے گی مگر اس بات کا دکھ عمران خان کو بہت ہوا ہے اور جب سے آی ایم ایف سے حکومت کا معاہدا ہوا ہے تب سے پی ٹی آئی میں صف ماتم بچھا ہوا ہے۔عمران خان نے انتشاراور نفرت کی سیاست کو فروغ دیاجس کی وجہ سے انکی سیاست ایک بند گلی میں جا چکی ہے۔اب کوئی اے ٹی ایم مشین بھی نہیں جو عمران نیازی کے نخرے برداشت کرے۔