ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی  نے چارج سنبھال لیا

Feb 12, 2023

لاہور(سپیشل رپورٹر)نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی فلائیٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) عمران قریشی نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ عمران قریشی (پی اے ایس) کے گریڈ 19 (35 ویں کامن) کے سنیئر بیوروکریٹ ہیں۔ پی ڈی ایم اے آفس آمد پر سینئر افسران نے ڈی جی کا پرتپاک استقبال کیا اور ڈی جی پی ڈی ایم اے کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ عمران قریشی ایم ڈی ٹورزم سمیت 4 مختلف اضلاع میں ڈی سی کے اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔ عمران قریشی ایڈیشنل سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو بھی رہے چکے ہیں۔

مزیدخبریں