لاہور(خصوصی نامہ نگار) کاتب وحی جلیل القدر صحابی سیدنا حضرت امیر معاویہؓ کا یوم وفات 22 رجب المرجب بمطابق 14 فروری بروز منگل ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ مختلف تنظیمیں اور جماعتیں ملک کے تمام بڑے شہروں میں جلسے، سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کرینگی جس میں مقررین فاتح شام و قبرص سیدنا حضرت امیر معاویہؓ کے فضائل و مناقب، سیرت و کردار اور بے مثال فتوحات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے۔
سیدنا حضرت امیر معاویہؓ کا یوم وفات پرسوںمنایا جائیگا
Feb 12, 2023