پیر محمد اطہر القادری کا عرس آج سے شروع

Feb 12, 2023


لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجاہد تحریک ناموس رسالت صوفی باصفا پیر محمد اطہر القادری کا 2 روزہ  عرس مبارک آج سے شروع ہوگا۔ سفیر عشق رسول، مجاہد ناموس رسالت صوفی باصفا پیر محمد اطہر القادریؒ کے   عرس مبارک کی مرکزی تقریب کل بعد نماز عشاء دربار بابا پیر مدرسہ شاہ پور میں منعقد ہوگی۔ تقریب کی صدارت  جانشین و سجادہ نشین پیر معاذالمصطفی القادری کریں گے۔ بغداد شریف عراق کی سرزمین سے علامہ عمر سلیم بغدادی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ صاحبزادہ حامد رضا چیئرمین متحدہ علماء بورڈ اور پیر سید خلیل الرحمن شاہ بخاری مہمان خصوصی ہوں گے۔ ممتاز نعت خواں الحاج سید فصیح الدین سہروردی خصوصی نعت پیش کریں گے اور علامہ مفتی مظہر مختار درانی کا خصوصی خطاب ہوگا۔

مزیدخبریں