قرآن کریم کا پیغام انسانیت کیلئے مکمل دستور حیات ہے:راغب حسین نعیمی 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ قرآن کریم کا پیغام انسانیت کیلئے مکمل دستور حیات ہے۔ تعلیمات قرآن مجید اور اسوۂ حسنہ پر عمل ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ تعلیمات قرآن مجید تعلیمات پر عمل کر کے دنیا انتہا پسندی، دہشت گردی، غربت و جہالت سے نجات حاصل کر سکتی ہے۔ جامعہ نعیمیہ گزشتہ 7 عشروں سے اشاعت قرآن کریم اور علم دین کی ترویج میں مصروف عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نعیمیہ صوت القراء کے زیراہتمام منعقدہ 13ویں سالانہ محفل حسن قرأت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محفل حسن قرأت میں نامور قراء نے اپنے اپنے منفرد انداز میں کلام الٰہی کی تلاوت کر کے سماں باندھ دیا۔ محفل قرأت میں قاری رفیق نقشبندی، قاری خادم بلال مجددی، قاری ذوالفقار احمد، قاری کامران فیضی، قاری اویس قادری، قاری غلام محی الدین ودیگر قراء نے کلام الٰہی کی تلاوت کی سعادت حاصل کیا۔ مفتی رمضان سیالوی نے اپنے خطاب میں کہاکہ قرآن مجید ہی وہ الہامی کتاب ہے جس میں ہمارے تمام سوالات کے جوابات اور دینی و دنیاوی مسائل اور مشکلات کا حل موجود ہے۔ برصغیر میںایک وقت میں چشتی صوفیا کرام اپنے وقت کے بہترین قراء تھے۔ دریں اثناء جامعہ نعیمیہ میں 70ویں سالانہ تقریب ختم بخاری شریف پرسوں بروز منگل کو منعقد ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...