اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)50لاکھ روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہو گئے، تھانہ کراچی کمپنی کو نوبل مسیح نے بتایا کہ جی نائن مرکز میں عمران عاصم نے ادھاواپسی کے سلسلے میں6لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ رمنا کو عثمان ریاض نے بتایا کہ جی الیون مرکز میں سہروش ارشد نے رقم کے لین دین کے سلسلے میں 9لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ آئی نائن کو نزہت محمود نے بتایا کہ اکرام شوکت نے نے 35لاکھ روپے قرض لئے واپسی پر چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔