شہری کا نام فورتھ شیڈول شامل کرنے کے خلاف درخواست پر جواب طلب‘ متعلقہ حکام

Feb 12, 2023


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے شہری کا نام فورتھ شیڈول شامل کرنے کیخلاف درخواست پر  سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ سمیت دیگر سے 16 فروری کو جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں شہری کا نام فورتھ شیڈول شامل کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ میں پولیس نے درخواست گزار پر من گھڑت الزامات لگا کر 2014 میں  فورتھ شیڈول میں ڈال دیا۔ درخواستگزار کے خلاف پولیس نے مختلف اوقات میں جھوٹے مقدمات درج کیئے۔ درخواستگزار ان الزامات انسداددہشت گردی عدالت اور سیشن عدالت سے بری ہوچکا ہے۔ درخواستگزار کا نام فورتھ شیڈول سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔ پولیس کو کریکٹر سرٹیفکیٹ بھی جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ سمیت دیگر سے 16 فروری کو جواب طلب کرلیا۔ خواست گزار نے اپنا نام فورتھ شیڈول سے خارج کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

مزیدخبریں