کراچی (اسٹاف رپورٹر)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی 170 ارب روپے کے ٹیکس لگانے کی حکومتی تیاری کے حوالے سے پریس کانفرنس نے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ہے جبکہ عوام کے کمزور کاندھے پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ سے تھکے ہوئے ہیں اور اب حکومت 170 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگا کر عوام کا ایک بار پھر استحصال کرنا چاہتی ہے تاہم حکومت کو نئے ٹیکسوں کے ذریعے عوام کا مزید استحصال نہیں کرنے دیں گے اور حکومت کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے بھرپور احتجاج کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی ٹان میں ایم کیو ایس سی اورنگی ٹان کے انچارج رشید فضل کی رہائشگاہ پر ان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں موجودہ حکمرانوں کو 6 ماہ قبل مہنگائی سے پریشان عوام کا بڑا درد تھا اور عوام کے درد میں مہنگائی کے خلاف مارچ نکال رہے تھے لیکن اب یہی حکمران عوام کا بری طرح استحصال کررہے ہیں اور عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ رہے ہیں۔ دریں اثنا اسلم خان فاروقی نے کشمیری حریت پسند رہنما مقبول بٹ شہید کے یوم شہادت پر تحریک آزادی کشمیر میں مقبول بٹ شہید کی عظیم قربانی کو سلام پیش کیا اور ان کی عظیم قربانی کو کشمیری نوجوانوں کے لئے قابل تقلید قرار دیا۔