کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان أرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد, واٹرپمپ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے سرپرست عارف اسماعیل صدر محمد فاروق اور واٹر پمپ یوسی3کے کونسلر کمال اختر نے کراچی کی پہلی منتخب بلدیہ میں میئر افغانی کے دست راست بلاک15 فیڈرل بی ایریا کے سابق کونسلر رکن جماعت اسلامی اور کار ساز ٹرسٹ کے مینجنگ ٹرسٹی مظفر حسین قریشی کی اہلیہ کے انتقال گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومہ کی کامل مغفرت اورلواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد غوثیہ بلاک 9 میں ادا کی گئی اور محمد شاہ قبرستان میں ان کی تدفین عمل میں آئی جس میں جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کے نائب امیر کامران سراج، ناظم زون دستگیر اعظم محی الدین اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔