سیکیورٹی کمپنی سے جدید ہتھیارچوری؛ تحقیقات کیلئے 4رکنی ٹیم تشکیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکیورٹی کمپنی کے مرکزی دفتر سے چوری ہونے والے جدید ہتھیار کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی کی سربراہی میں 4رکنی ٹیم تشکیل دیدی گئی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر نے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ملیر سٹی سید عکسرمسعود کی سربراہی میں 4رکنی ٹیم تشکیل دیدی جس میں ایس آئی او بن قاسم انسپکٹر مجتبی باجودہ، ایس آئی او شاہ لطیف سب انسپکٹر لونگ خان اور مقدمے کے انویسٹی گیشن افسر اے ایس آئی سہیل احمد شامل ہیں۔ خیال رہے کہ 9فروری کو سیکیورٹی کمپنی کے مرکزی دفتر سے 180جدید ہتھیار اور وردیاں لوٹ لی گئی تھیں۔  سیکیورٹی کمپنی کے چیف سیکیورٹی آفیسر نے موقف اختیار کیا تھا کہ 31جنوری 2023کو پولیس موبائل میں آنے والے پولیس کی وردیوں میں ملبوس مسلح ڈاکو سکیورٹی کمپنی کے دفتر میں رات ساڑھے 3بجے داخل ہوئے، مسلح ڈاکو پولیس موبائل اور سفید رنگ کی کار میں موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...