کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہ سلیم کی کوششوں سے ضلع وسطی پھولوں کی نمائش کے بعد ثقافتی سرگرمیوں اور استقبال بہاراں میں بھی سبقت لے گیا۔ضلع وسطی گلبرگ فیڈرل بی ایریا بلاک 19 میں واقع عبدالاخالق افغان فٹبال اسٹیڈیم میں ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہ سلیم نے موسم بہار کے پرجوش استقبال کے لئے منعقد کئے جانے والے جشن بہاراں فیسٹیول کا افتتاح کیا۔15 روزہ جشن بہاراں کے دوران ضلع وسطی کی عوام کو مختلف قسم کی تفریحات مہیا کرنے کے لئے مختلف پروگرامز ترتیب دئے گئے ہیں جن میں دستکاری کی نمائش، پھولوں کی نمائش، کھیلوں کا میلہ، مختلف ٹیبلوز اور مختلف صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے لوک فنکاروں بھی پر فارم کریں گے جبکہ فیسٹیول کے دوران پاکستان بھر کے مختلف علاقائی اور روایتی کھانوں کے اسٹالز،خواتین کے لئے مینا بازار اور دیگر پروگرام عوام کی تفریح کے لئے جاری رہیں گے۔
موسم بہار کا استقبال،بلدیہ وسطی کے تحت جشن بہاراں
Feb 12, 2023