کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری و معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ علی احمد جان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و پی ایس95کے صدر اور این اے 251کے ٹکٹ ہولڈر حاجی جمیل ضیاء ڈاہری کا اورنگی ٹاؤن میں مذہبی اجتماع کی طرف جانے والی مین شاہراہ پر کارپیٹنگ کرانے کے بعد دورہ، علاقہ مکینوں کی جانب سے دونوں رہنماوں کی کاوشوں اورجدوجہد سے روڈ کارپیٹنگ کا کام اجتماع سے قبل کروانے پر اظہار تشکر کیا ہے، اس موقع پر معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ علی احمد جان کا کہنا تھا کہ اورنگی ٹاون میں اجتماع سے قبل سڑک کا کام کروا دیا ہے تا کہ ایک بڑے دینی اجتماع میں شرکت کے لیئے جانے والے لوگوں کو سفری مشکلات سے بچایا جا سکے اس کے علاوہ بھی اورنگی ٹاون میں ترقیاتی کام کروائے ہیں اور مزید بھی کروائیں گے اور اورنگی ٹاون کی عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کا یہ سلسہ جاری رہیگا اور ترقیاتی کاموں کو تیزی سے کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ اور پوری سندھ حکومت کے بھی مشکور ہیں جو کراچی میں ترقیاتی کاموں کوجاری رکھے ہوئے ہے، اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و پی ایس95کے صدر اور این اے 251کے ٹکٹ ہولڈر حاجی جمیل ضیاء ڈاہری کاکہنا تھا کہ نے کہا ہے کہ اورنگی ٹاون میں جس قد ر کام پیپلز پارٹی کروارہی ہے اس سے قبل کسی نہ نہیں کرایا بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کی بڑی وجہ پیپلز پارٹی کی بے لوث عوامی خدمت ہے ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کے لوگوں کو وہ تمام سہولیات فراہم کریں جو ان کا بنیاد ی حق ہے دینی اجتما ع کی طرف جانے والی بارہ نمبر کالج والی سڑک کافی عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی جس سے علاقہ مکینوں سمیت اجتماع میں شرکت کے لیئے جانے والے لوگ بھی شدید پریشان ہوتے تھے اور ٹریفک بھی جام رہتا تھا الحمد اللہ سڑک کی کارپیٹنگ کا کام کروا دیا ہے مزید کام بھی کرتے رہیں گے، کراچی کے لوگوں نے ہمیں ووٹ اس ہی لیے دیا ہے کیونکہ ہم عوام کی خدمت کرتے ہیں، اورنگی ٹاون میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے پر سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے مشکور ہیں بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی میں سوگ کا عالم ہے عمران خان کا قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کایوٹرن شکست کا اقرار ہے کراچی کے 9حلقوں میں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپور انداز میں حصہ لیگی اور تمام نشستوں پر کامیابی بھی حاصل کریں گے۔