پاکستان سنی تحریک کے تحت  توبہ و استغفار اور دعائیہ تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے تحت مرکز اہلسنت اسلامی ممالک میں خیر وعافیت ،سلامتی اور ترکیہ وشام کے زلزلے میں شہید ہونیوالوں کے درجات کی بلندی کیلئے توبہ و استغفار اور دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں شہید ہونیوالوں کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ،زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی اور ان کی بحالی کے لئے دعااور عزم کا اعادہ کیا گیا ،اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے تحت زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے فلاحی سرگرمیوں کو تیز کیا جائیگا ،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان فہیم الدین شیخ ،محمد طیب قادری ،علامہ محمود قادری ،علامہ قاری امان قادری کراچی ڈویژن کے امیر غلام مرتضیٰ قادری ،نائب امیر فرحان قادری ،عارف منصوری ودیگر معززین بھی موجود تھے ،دعائیہ تقریب میں زلزلہ متاثرین کی بحالی اور اسلامی ممالک میں خیر وعافیت سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں ،دعائیہ تقریب میں فرانسیسی ملعون چارلی ایبڈو جی زلزلہ متاثرین کا مذاق اُڑانے اور نسل پرستی پر مبنی بیہودہ کارٹون بنانے کی شدید مذمت کی گئی ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے رہنما فہیم الدین شیخ نے کہا کہ جب معاشروں میں بے حیائی عام ہوجائے عدم انصاف ہو ،جھوٹ کے سامنے سچ کی اہمیت نہ ہو،غریب مظلوم کے حقوق غصب کئے جائیں تو ناگہانی آفات عذاب کی صورت میں جنم لیتے ہیں ،ترکیہ وشام  میں زلزلے سے ہزاروں شہادتیں ،لاکھوں عوام بے گھر ہوگئے اس ہولناک سانحے سے دنیا ہل کر رہ گئی ہے ،اللہ عزوجل کو راضی کرنے کا ہمیں کثرت سے توبہ استغفار کرکے اللہ سے رحم کی درخواست کرنی چاہیے ،توبہ استغفار کرنے اور دینی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے سیدھے راستے پر چل کر ہی اللہ کو راضی کیا جاسکتا ہے۔ حکومت پاکستان 14فروری کو ویلنٹائین ڈے منانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اس کے منانے پر پابندی عائد کرے۔

ای پیپر دی نیشن