مصائب و مشکلات میں اللہ کی طرف متوجہ ہوناچاہئے:داؤد رضوی


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )امیر جماعت رضائے مصطفٰے مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے  نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصائب و مشکلات میں اللہ کی بارگاہ کی طرف ہی متوجہ ہوناچاہئیے اور خلوص دل سے توبہ استغفار کرنی چاہئیے اسی میں سب کی بھلائی و بہتری ہے۔انہوں نے کہا کہ کہیں پانی کی قلت،کہیں زلزلے کے جھٹکے،لوڈشیڈنگ کا عذاب اور کہیں بے روزگاری و غربت مگر لوگوں کی اکثریت دین سے دور اور عیش و عشرت میں مبتلا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔اجتماع جمعہ میں  ترکیہ اور شام میں زلزلہ کی وجہ سے ہزاروں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت،پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن