مفتی غلام نبی جماعتی علم و عمل کے پیکر ،اسلاف کی عظیم یادگار تھے:حامد رضا 

Feb 12, 2023


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)متحدہ علما بورڈ پنجاب اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہزاروں علما ء کے استاذ،عالم اسلام کی عظیم علمی روحانی شخصیت علامہ مفتی غلام نبی جماعتی علم و عمل،زہد و تقوی کے پیکر اور اسلاف کی عظیم یادگار تھے،آپ کے وصال سے پیدا شدہ خلا تا صبح قیامت پر نہیں ہو سکے گا،عالم اسلام ایک جید عالم باعمل سے محروم ہو گیا مرحوم کے قل کا ختم آج صبح 9 بجے گکھڑ میں پڑھا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے فاتحہ خوانی کے بعد علما کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،الحاج سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،صاحبزادہ حافظ محمد احمد رضا مصطفائی،حافظ خرم شہزاد جماعتی،مدثر قادر صباح اور دیگر موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ علامہ مفتی غلام نبی جماعتی کی علمی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،آپ نے ساری زندگی دین اسلام کی آبیاری میں گذاری ۔

مزیدخبریں