پی ٹی آئی میدان عمل میں ہے،حکومت الیکشن پر مجبورہوجائیگی: احسان اللہ ورک 


کامونکی(نمائندہ خصوصی)حکومت الیکشن کرانے پر مجبورہوجائے گی پی ٹی آئی میدان عمل میں ہے اور امپورٹڈ حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال کر دم لے گی۔ان خیالات کا اظہار نائب پاکستان تحریک انصاف ضلع گوجرانوالہ و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 57 چودھری احسان اللہ ورک نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں جاری الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم کوعوام کی بھرپور پذیرائی حاصل ہے اور تمام ترطبقات کے لوگ اس جدوجہد میں برابر کے شریک ہیں ،انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں روز بروز اضافہ کے باعث تاجربرادری کی مشکلات سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی  ۔

ای پیپر دی نیشن