گکھڑ:بااثرافراد کی گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ،خاتون خانہ کو دھمکیاں 

Feb 12, 2023


گکھڑمنڈی(نامہ نگار) کوٹ عنایت خاں کی رہائشی مہوش بشارت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا فاروق صادق ، قدوس صادق ، محمد صادق ، تنویر صفدر ، سرفراز چیمہ ، فاطمہ سرفراز چیمہ وغیرہ سے زمین کا تنازعہ ہے مخالفین بہت زیادہ بااثر ہیں انہوں نے7 فروری کو دن دہاڑے اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ میرے گھر کے اندر داخل ہو کر گھر کی توڑ پھوڑ کی اور میری کار کو بھی توڑ پھوڑ کر کافی نقصان پہنچایا اہلخانہ نے وہاں سے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں پولیس تھانہ گکھڑ کو اطلاع کی گئی، بااثر افراد پولیس کی موجودگی میں بھی جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیتے اور گالی گلوچ کرتے رہے مگر پولیس نے ان   انہیں روکنے کی جرأت نہ کی اور چار روز گذرنے کے باوجود بھی مقدمہ درج نہ ہو سکا ،مہوش بی بی کوتھانہ گکھڑ جانے پر اہلکار بے عزت کرکے بھگا دیتے ہیں انہوں نے ارباب اختیار سے ان بااثر افراد اور پولیس تھانہ گکھڑ کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ۔

مزیدخبریں