زلزلہ زدگان کی ا مداد کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے گی:کمشنر گوجرانوالہ

Feb 12, 2023


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژنز نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے تحت ترکیہ اورشام کے زلزلہ زدگان کی مدد کے سلسلہ میں گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژنزکے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی زیر نگرانی خصوصی مہم چلائی جائے گی جس کے دوران مخیر حضرات چیمبرآف کامرس سماجی تنظیموں انجمن تاجراں اور انسانی خدمت کے اداروں کے تعاون سے کمبل سردی سے بچا ئوکیلئے خاص طور پربنائے گئے خیمے فوڈہیمپرز ضروری ادویات اور اونی سویٹرز کے عطیات اکٹھے کئے جائیں گے۔ کمشنر نے ان خیالات کا اظہار سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید کی زیر صدارت ایک ویڈیو لنک اجلاس کے بعد ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن افضال احمد وڑائچ اے سی ریونیو رانا منظور حسین اوردیگر افسروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا،کمشنر نے کہا کہ امددی سرگرمیوں کے سلسلہ میں اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو فوکل پرسن ہونگے اورضلعی سطح پر ڈی سی آفس میں مرکزی کولیکش سنٹر بنایا جائے گا جہاں پرتمام امدادی سامان کو بحفاظت ترسیل کیلئے متعلقہ افسران کی نگرانی میں بھجوایا جائے گا۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنرزکوواضح کیا کہ کسی بھی صورت کالعدم تنظیموں اور اداروں کو امدادی سامان اور چندہ اکٹھا نہیں کرنے دیا جائیگا اورایسی صورت میں قانون کے مطابق فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزیدخبریں