گکھڑ:شہریوں کو گولیاں مارکرزخمی کرنیوالا ڈاکو گینگ پکڑا نہ جاسکا 


گکھڑمنڈی(نامہ نگار) ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران فائرنگ کرکے شہریوں کو زخمی کرنیوالا دو رکنی ڈاکو گینگ تھانہ کینٹ پولیس کے لیے چیلنج بن گیا موٹر سائیکل سوار گینگ نے دو ماہ سے زیادہ عرصہ  کے دوران منڈیالہ موڑ سے لے کر امرت پورہ تک جی ٹی روڈ پر شام اور رات کے وقت درجنوں شہریوں کو لوٹا اور مزاحمت پر حساس ادارے کے ملازم  اور دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر زخمی کیا لیکن ڈولفن فورس، حیدر سکواڈ، الیٹ فورس اور گشت پر مامور تھانہ کینٹ پولیس ان کو گرفتار کرنے میں ابھی تک ناکام ہے ان ڈاکوئوں کی گرفتاری نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

ای پیپر دی نیشن