حکمران عمران خان دشمنی میں بوکھلاہٹ کا شکار ہیں :غلام نبی ورک


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما وسابق کوآرڈی نیٹر میونسپل کمیٹی حاجی غلام نبی ورک نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران عوام کو سہولیات دینے کی بجائے تحریک انصاف کی عوام دوست پالیسیوںکو ختم کر رہے ہیں صحت کارڈ بالکل غیر سیاسی عمل تھا اور ہر پاکستانی 10لاکھ روپے تک علاج معالجہ کی سہولیات حاصل کررہا تھا مگر وزیراعظم اور انکی بھتیجی نے پلاننگ کر کے فنڈز کی عدم دستیابی کا بہانہ بناکر اس غریب دوست سہولت کو بھی ختم کرادیا حکمران عمران خان دشمنی میں اندھے اور بوہلے ہوچکے ہیں انہیں ماسوائے اپنے اقتدار کے کچھ نظر نہیں آرہا ان خیالات کااظہارانہوں نے چودھری تنویر احسن ورک ،چودھری خرم ریاض کاہلوں ، شعیب مرتضیٰ کے ہمراہ حاجی غلام رسول کے ڈیرہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر دی نیشن