شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) چیف افسر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ عمیر سلطان نے کہا ہے کہ بلدیہ کی حدود میں بننے والی تمام غیر قانونی بلڈنگز کے مالکان اپنی اپنی بلڈنگز کے نقشے میونسپل کمیٹی میں جمع کرائے بغیر نقشہ کے تعمیر ہونے والی بلڈنگ کمرشل ہو یا رہائشی اس کو گرادیا جائے گا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمیر سلطان نے کہا کہ غیر قانونی بلڈنگز کیخلاف کارروائی کرنے سے پہلے بلڈنگ مالکان کو پہلے مرحلے میں نوٹس دینے کے علاوہ متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر کا اندراج کرایا جائیگا دوسرے مرحلے بلڈنگ مالکان کو گرفتار کراکر اس کی بلڈنگ کو مسما رکر دیا جائے گا انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور کی طرف سے واضح احکامات ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے انہوں نے بتایا کہ بلڈنگز کے نقشہ جات کی مد میں میونسپل کمیٹی کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے ۔