شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی صدر رانا عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ 170ارب روپے کے نئے ٹیکس پر مبنی بجٹ سے ملک میں مہنگائی طوفان برپا ہو گا تنخواہ دار غریب طبقہ کو پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے روح اور جسم کا رشتہ بر قرار رکھنا مشکل ہو چکا ہے امپورٹڈ حکومت نے بخار کی گولی کو بھی مہنگا کر دیا ہے سکندر شاہ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے رانا عبدالسمیع خان نے کہا کہ حکومت اور الیکشن کمیشن آئین شکنی کا مرتکب ہو رہا ہے ہائی کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے نئے انتخابات کا شیڈول دیا جائے انہوں نے کہاکہ حکومت سے معاشی صورتحال سنبھل نہیں رہی اب وہ مہنگائی کا ملبہ عمران خان کی حکومت پر ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔