وہاڑی (خبر نگار)چک نمبر 69ڈبلیو بی میلسی کے رہائشی دانش خان نے سی ای او ایجوکیشن کو درخواست گزاری کہہ ٹیلی فون آپریٹر/ پی اے راحیل لٹریسی ڈیپارٹمنٹ میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہوا تھا 2013 میں افسران کے ساتھ ساز باز ہو کر محکمہ ایجوکیشن میں ایڈجسٹ ہوا ۔ سی ای او ایجوکیشن کا بطور پی اے خواتین ٹیچرز کو کال کر سارا سارا دن اپنے پاس بٹھائے رکھتا ہے اور ناروا سلوک اپناتا ہے جس پر سی ای او ایجوکیشن وہاڑی نے ٹیلی فون آپریٹر/ پی اے راحیل کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔