معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے  مل کر جدوجہد کی ضرورت: ولید عمالوئیل

Feb 12, 2023

ملتان (سپیشل رپورٹر)  اقلیتی رہنماء  ولید عمالوئیل نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ہم سب کو ملکر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سماجی رہنماء پروفیسر عبد الماجد وٹو اور سرفراز کلیمنٹ بھی ہمراہ تھے انہوں نے مزید کہا ہے کہ تمام مذاہب اور ان کے ماننے والوں کا احترام کرنا ہم سب پر لازم ہے۔

مزیدخبریں