ایم ایس وہاڑی ہسپتال کا رات گئے مختلف وارڈز اور ادویہ سٹور کا معائنہ

Feb 12, 2023

وہاڑی(نامہ نگار) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عمر غوری نے رات گئے اچانک مختلف وارڈزاور ادویات سٹورز کا وزٹ کیا انہوں نے اس موقع پر ایمر جنسی وارڈ، چلڈرن وارڈ اور دیگر وارڈز میں عوام کو ملنے والی طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا ڈاکٹرز، سٹاف کی حاضری،ادویات کے ریکارڈ اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا اور عوام کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں