ملتان ( سپیشل رپورٹر)آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے معاون خصوصی شیخ صلاح الدین، ممبر فیڈریشن ملک عرفان اتیرا ، حاجی شہزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اخبار فروش یونین ملتان کے الیکشن غیر متنازع اور غیر جانبدارانہ تھے، چیئرمین الیکشن بورڈ مولانا ظفر علی خان، وائس چیئرمین نثار احمد خان اور سیکرٹری ناصر قریشی کو آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن اور اخبار فروش یونین کی مشاورت سے مقرر کیا گیا اور حلف برداری کی تقریب میں تمام گروپ اور سینئر اخبار فروش شریک تھے یہی الیکشن بورڈ گزشتہ 20 سال سے الیکشن کروا رہا ہے اور آج تک کسی نے ان کی غیر جانبداری پر انگلی نہیں اٹھائی، بحیثیت نمائندہ فیڈریشن ہماری موجودگی میں الیکشن کا پراسس صاف و شفاف طریقے سے انجام پایا، شکست خوردہ عناصرنے خوف میں الیکشن سے فرار اختیار کیا اور الیکشن پراسس پر غیر ضروری اعتراض کیا فیڈریشن اور یونین آئین کے مطابق چیئرمین الیکشن بورڈ کا فیصلہ حتمی ہے جسے کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ فیڈریشن ممبران نے بتایا کہ جلد ٹکا خان عباسی کی زیرِ صدارت حلف برداری کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔