اسسٹنٹ کمشنر اقراء مصطفی کا دورہ جہانیاں ہسپتال ‘ صفائی ستھرائی کا جائزہ 

Feb 12, 2023

جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت ) اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں اقرا ء  مصطفیٰ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں کا دورہ کیا ،صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا روسٹر کے مطابق حاضری چیک کی، ریکارڈ کی چھان بین کی، ایمرجنسی ادویات کا سٹاک ریکارڈ کے مطابق چیک کیا، ایمرجنسی میں مریضوں سے علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا، مجموعی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقراء  مصطفیٰ نے ہدایت کی کہ تمام مریضوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

مزیدخبریں