خانیوال(خبرنگار‘ نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو خانیوال شہر کو سنوارنے کے لئے فیلڈ میں نکل پڑے ۔انہوں نے اے ڈی سی آر اور اسسٹنٹ کمشنر،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کے ہمراہ شہر کے اہم بازاروں چوکوں،یوسف پارک کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو جلد شہر اصل حالت میں لانے کی خوشخبری بھی سنادی اور پارکوں میں خواتین کے لئے اوقات کار مختص کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو 48 گھنٹے کے اندر شہر نکھارنے کا ہدف بھی دیدیا۔ڈپٹی کمشنر نے سنگلانوالہ چوک،اکبر بازار میں تجاوزات اور گندگی کے ڈھیروں پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کے درمیان عارضی رکاوٹوں،تجاوزات کے خلاف فی الفور کریک ڈائون شروع کیا جائے کسی جگہ گندگی کے ڈھیر نظر نہیں آنے چاہیں دریں اثناء ٹراما سنٹر ایمرجنسی کا اچانک دورہ کیاڈاکٹروں و عملہ کی حاضریاں،صفائی کی صورتحال چیک کی ایمرجنسی میں مریضوں اور ان کے ساتھ لواحقین سے طبی سہولیات بارے استفسار کیا۔
ڈپٹی کمشنر خانیوال کو سنوارنے کیلئے فیلڈ میں نکل پڑے
Feb 12, 2023