سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ کاش میری ارینج میرج ہوئی ہوتی تو یہ مجھ پر احسان ہوتا۔عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر میرے والدین سمجھدار ہوتے تو ارینج میرج کا مجھے فائدہ ہوتا۔جمائما کا کہنا تھا کہ کاش میری ارینج میرج ہوتی تو مجھ پر احسان ہوتا،عمران خان سے شادی کرتے وقت مجھے بلند اخلاقی معیار کی تلاش تھی۔خیال رہے کہ 49 برس کی جمائما نے 21 برس کی عمر میں عمران خان سے شادی کی تھی، جمائما کی نئی فلم ’ واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو ودھ اٹ‘ بھی میں گزرے 9 سال، ارینج اور لو میرج کا احاطہ کرتی ہے۔جمائما کی فلم’ واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو ودھ اٹ ‘حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے جو جمائما نے فلم عمران خان سے 9 برس تک رہی شادی کےدور سے متاثر ہوکربنائی ہے۔دوسری جانب شادی سے متعلق سوال پر جمائما کا کہنا تھا کہ شادی کیخلاف نہیں، یہ بڑی سرمایہ کاری اور کم منافع والی چیز ہے۔واضح رہے کہ جمائما کی والدہ لیڈی اینابیل سے سر جیمز گولڈ اسمتھ کا افئیر رہا تھا، سرجیمز گولڈ اسمتھ نے اینابیل کو چھوڑ کر دوسری شادی کرلی تھی،گولڈاسمتھ کہتے تھے محبوبہ سےشادی کرنے والا نئی اسامی پیدا کرتا ہے۔