امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور نیب مکمل ناکام ہو چکے ہیں، قومی اسمبلی بے توقیر ہو چکی ہے، مرکز و صوبوں میں نگران حکومت قائم ہو جانی چاہئے، ملک میں فی الفور عام انتخاب ہونے چاہئیں۔گجرات میں مہنگائی کیخلاف مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ اداروں پر اعتماد ختم ہونا ہماری بربادی کی وجہ ہے، آج پیپلزپارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا ووٹر مایوس ہے، صرف ایک طبقہ خوشحال ہے وہ حکمران ہیں، مسائل سے نکلنے کا واحد حل اسلامی ریاست ہے، ہم عوام کی خاطر نکلے ہیں، پی ڈی ایم نے 8 ماہ میں 8 ہزار ارب قرض لیا۔سراج الحق نے کہا کہ مرکز و صوبوں میں نگران حکومت قائم ہو جانی چاہئے، ملک میں فی الفور عام انتخاب ہونے چاہئیں، ملک کے 23 کروڑ عوام بے حد پریشان ہیں، پاکستان زرعی ملک ہے مگرآٹا نہیں، دالیں، چینی، سبزیاں مہنگی ہوگئی ہیں اس بدحالی کی بنیادی وجہ حکمران ہیں۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سابقہ اور موجودہ حکومت نے عوام کو آئی ایم ایف کا غلام بنایا، اسٹیبلشمنٹ کو سیاست کا حصہ نہیں ہونا چاہیے، ان کے تمام تجربات ناکام ہوئے ہیں، سیاستدان ٹھیک ہو جائیں تو سب ادارے ٹھیک ہو جائیں گے، جب سیاستدان ڈی ٹریک ہو جائیں تو ادارے بھی ڈی ٹریک ہو جاتے ہیں۔
پیپلزپارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا ووٹر مایوس : سراج الحق
Feb 12, 2023 | 13:27