پرویزالہٰی نے کہا ہےکہ شہباز شریف کی نااہلی نے عوام کو مہنگائی اور دیگر مالی مشکلات سے دوچار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں الیکشن کا بگل بج چکا ہے. انتخاب بارے آئین اور قانون کے مطابق عدالت کا فیصلہ آ چکا ہے. الیکشن کمیشن فوری انتخابی شیڈول کا اعلان کرے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم عوام پر مہنگائی کے جو کوڑے برسا رہی ہے. عوام الیکشن میں اس کا بدلہ چکانے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت ہر دن میں بڑھتی ہی جا رہی ہے. عمران خان کے الیکشن مہم پر نکلتے ہی مخالفین گیدڑ کی طرح بھاگتے نظر آئیں گے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہباز شریف کی نااہلی نے عوام کو مہنگائی اور دیگر مالی مشکلات سے دوچار کیا.ن لیگ آئین سے کھیلنے سے باز رہے، آئین سے انحراف کی کوشش کے سنگین نتائج ہوں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر ادارہ مقررہ وقت میں انتخاب کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کا پابند ہے.نوازشریف اب واپس نہیں آئیں گے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے مزید کہا کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ تیرہ جماعتی اتحاد کس طرح الیکشن سے بھاگ رہا ہے. پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک اور قوم کو معاشی تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا۔