شوکت ترین کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے: رانا ثناء اللہ

Feb 12, 2023 | 23:09

ویب ڈیسک

کراچی:  وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ساڑھے 3 سال ملک دشمن پالیسی چلاتے رہے. انہوں نے ساڑھے 3 سال میں صرف ملک کو برباد کیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے دو دن پہلے سکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کی تھی، ملک میں چین کے اہم منصوبے چل رہے ہیں. سکیورٹی کے انتظامات موقع پر جاکر دیکھنے تھے، ان سکیورٹی انتظامات کو بہتر سے بہتر کرنا ہے۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا ہے کہ ایک طرف ہم اس معاملے پر دن رات محنت کر رہے ہیں، پاکستان خوشحال ہو لیکن دہشتگرد اپنی کوشش میں لگے ہوئے ہیں.پشاور میں دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کی. عمران خان کو تکلیف ہو رہی ہے ان کو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نظر آ رہا ہے۔انہوں نے کہا عمران خان اپنی کوشش میں کامیاب نہیں ہوئے تو وہ مہم چلا رہے ہیں، شوکت ترین کو بھی عمران خان نے بھڑکایا، ایف آئی اے نے آڈیو لیک کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد گرفتاری کی اجازت مانگی جو حکومت نے دے دی.عمران خان کیخلاف بھی جلد قانون حرکت میں آئے گا۔وزیر داخلہ نے کہا آج انہوں نے پھر گھٹیا گفتگو کی ہے جو قابل مذمت ہے. پاکستان سیاسی اور معاشی طور پر استحکام حاصل کرے گا. پاکستان دہشتگردی سے محفوظ رہے گا. عمران خان کے پاؤں پر صرف ایک چھرا لگا ہوا ہے. پاکستان بدکردار، بدزبان اور سیاسی دہشتگردوں سے بھی محفوظ رہے گا۔

مزیدخبریں