اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ عوام کے مینڈیٹ کو مہروں میں بانٹ کر جمہوریت کی کھلی بیحرمتی کی جا رہی ہے جمہوریت کیخلاف کندھا فراہم کرنے والوں کو عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے مکمل مسترد کیا ہے ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان کو عوامی مینڈیٹ کی حامل مضبوط حکومت کی ضرورت ہے تحریک انصاف عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ کرے گی اور قوم کو کسی نئے غیرجمہوری، غیرسیاسی تجربے کی بھینٹ نہیں چڑھنے دے گی۔
عوامی مینڈیٹ کو مہروں میں بانٹ کر جمہوریت کی بیحرمتی کی جا رہی ،ترجمان پی ٹی آئی
Feb 12, 2024