پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ، حکومت سازی پراہم فیصلے متوقع 

Feb 12, 2024

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج 12 فروری پیر کو زرداری ہاس اسلام آباد میں ہوگا،ذرئع کے مطابق اجلا س میں آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو، فرحت االلہ بابر، نیر بخاری ، شیریں رحمان ودیگر پارٹی رہنما ، شرکت کریں گے جبکہ اآئندہ کی حکومت سازی پارٹی الحاق مستقبل کی حکمت عملی پر غور اورباہمی مشاورت کی جائے گی، مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں سے رابطوں کا جائزہ لیا جائے گا  اجلاس میں  اہم فیصلے متوقع ہیں  ۔

مزیدخبریں