ہمارے ہارنے کی اصل وجہ مہنگائی، ووٹ توقعات سے کم ملے: رانا ثناء 

فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) رہنما مسلم لیگ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ووٹ توقعات سے کم ملے، پہلی وجہ مہنگائی ہے۔ ہمارا مؤقف ہے کہ مہنگائی کے ہم ذمہ دار نہیں۔ مہنگائی، بجلی اور پٹرول کی ریٹ کی وجہ سے ہمیں توقعات کے مطابق ووٹ نہ ملے۔ مہنگائی کرنے میں ہم قصوروار نہیں لوگوں کو یہ بتانے میں سو فیصد کامیاب نہیں ہوئے۔ ٹکٹوں کے فیصلے بہت سوچ سمجھ کر کئے گئے۔ ٹکٹوں کے معاملے پر کہیں کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ فیصل آباد مزدوروں کا شہر ہے۔ مزدور طبقے کو مہنگائی سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے۔ تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی نے فتنہ فساد کے علاوہ کیا کیا؟ بانی پی ٹی آئی نے ملک کو بگاڑا ہے سنوارا نہیں۔ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے نام فائنل نہیں اختیار نوازشریف کو دیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...