ایران میں 9 مزید پاکستانیوں کے قتل کی اطلاع فیک نیوز ہے: دفتر خارجہ 

Feb 12, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نے ایران میں نو پاکستانیوں کے قتل کی اطلاع کو فیک نیوز قرار دے دیا۔ ممتاز زہرا بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فیک نیوز الرٹ جاری کیا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ گزشتہ ماہ ایران میں نو پاکستانی شہریوں کی موت کی پرانی خبروں کی ری سائیکلنگ  ہے۔

مزیدخبریں