ق لیگ حکومت میں شمولیت کیلئے تیار، نواز، شجاعت ملاقات مؤخر 

Feb 12, 2024

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت میں ہونے والی ملاقات مؤخر ہو گئی۔ اب یہ ملاقات اسلام آباد میں ہو گی۔  نوازشریف کی پارٹی وفد کے ساتھ گزشتہ روز  لاہور میں چودھری شجاعت حسین سے ملاقات شیڈول تھی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف سے ملاقات میں رسمی بات چیت ہو گی۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ ق لیگ کے تعلقات بہتر ہیں۔ ن لیگ کے ساتھ ق لیگ کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے پربھی تعلقات استوار رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے آصف زرداری سے بھی اچھے تعلقات ہیں۔ ق لیگ وفاق اور پنجاب میں حکومت کا حصہ ہو گی۔ چودھری شافع نے کہا ہے کہ اب یہ ملاقات اسلام آباد میں ہو گی۔ چودھری شجاعت آج اسلام آباد جا رہے ہیں۔ چودھری شجاعت، آصف علی زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن سے آج ملاقات کریں گے۔

مزیدخبریں