اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈبلوم نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے مستقبل کی حکومت سازی اور انتخابی عمل پر بات کی۔ پی پی اور سفارتی ذرائع نے ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ یہ ایک خیر سگالی ملاقات تھی۔ بلاول بھٹو نے پارٹی پوزیشن سے آگاہ کیا۔