فیروزوالہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور نو منتخب ایم پی اے پیر محمد اشرف رسول نے کہا ہے کہ مرکز اور پنجاب میں نواز لیگ حکومت بنائے گی۔ عوام نے8 فروری کے انتخابات میں ملکی ترقی اور خوشحالی کو ووٹ دیا ہے۔ میاں نواز شریف اب چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن کر عوامی امنگوں کی ترجمانی کریں گے۔ (ن) لیگ کے اقتدار سنبھالے کے بعد معیشت کا پہیہ تیزی سے چلے گا اور پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہوگا۔