پیپلزپارٹی اکثریتی پارٹی بن کر ابھری جس پر عوام کے مشکور ہیں:میاں منیر ہانس

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی گلف کے صدر میاں منیر ہانس نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کر کے ثابت کر دیا ہے کہ کہ پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے۔ پیپلزپارٹی اکثریتی پارٹی بن کر ابھری ہے اور وہ عوام کے مشکور ہیں جنہوں نے پیپلزپارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اب پیپلزپارٹی سندھ، بلوچستان اور وفاق میں اپنی حکومت قائم کرکے عوام سے کئے وعدے پورے کرے گی۔ وہ وقت دور نہیں جب کارکردگی کی بنیاد پر پنجاب میں بھی پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی۔ حالیہ الیکشن میں تمام صوبوں کی عوام نے پیپلزپارٹی پر اعتماد کیاہے اور یہ اس بات کی دلیل ہے کہ پیپلزپارٹی کی جڑیں آج بھی عوام میں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن