مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمہ کا تیسرا سالانہ اجلاس ،امتحانات کے نتائج کا اعلان 

Feb 12, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمہ کا تیسرا سالانہ اجلاس مجلس عاملہ مرکزی دفتر جامعہ عروۃالوثقیٰ میں منعقد ہوا جس کی صدارت علامہ سید جواد نقوی نے کی جبکہ ملک بھر سے ملحق مراکز کے سربراہان کے علاؤہ مجلس شوریٰ کے اراکین بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں تمام ملحقہ مراکز کے مدیران نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا اور ممتاز طلاب کو انعامات و اسناد سے نوازا گیا۔ اجلاس میں مجلس عاملہ کی تنظیم نو، مرکزی کابینہ میں نئی تقرریاں، مراکز میں تعلیم و تربیت کی پیش رفت، آئندہ سال کیلئے لائحہ عمل کا تعین اورمراکز کو درپیش مشکلات اور مسائل کا جائزہ بھی لیا گیا۔ 

مزیدخبریں